Sunday , October 2 2022
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شجاع آبادمیں پاک فوج کی گاڑی کے حادثے میں جام شہادت نوش کرنیوالے 9 جوانوں کوخراج عقیدت

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شجاع آبادمیں پاک فوج کی گاڑی کے حادثے میں جام شہادت نوش کرنیوالے 9 جوانوں کوخراج عقیدت

لاہور21 اگست: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے باغ کے علاقے شجاع آبادمیں پاک فوج کی گاڑی کے حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے 9 جوانوں کوخراج عقیدت پیش کیاہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے حادثے میں زخمی ہونے والے جوانوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعاکی اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کے بہادر سپوتوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلندرتبہ پایا۔

Check Also

CM Ch Parvez Elahi chairs a high level meeting to review in detail Model Town tragedy

Lahore, October 01: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi presided over a high level meeting …