Sunday , October 2 2022
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی بنی گالہ آمد، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی بنی گالہ آمد، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات

لاہور22 اگست: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے آج بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان میں سیلاب متاثرین کیلئے جاری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پر بھی بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کراچی کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے بتایا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے جامع پلاننگ کی ہے۔ پنجاب حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اور انتظامیہ متاثرین کی مدد کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپس کے ساتھ میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کو سراہا۔

Check Also

CM Ch Parvez Elahi chairs a high level meeting to review in detail Model Town tragedy

Lahore, October 01: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi presided over a high level meeting …