Sunday , October 2 2022
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ پرویزالٰہی سے پرویزخٹک کی ملاقات، سابق وفاقی وزراء چودھری وجاہت حسین اور مونس الٰہی بھی موجود تھے

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی سے پرویزخٹک کی ملاقات، سابق وفاقی وزراء چودھری وجاہت حسین اور مونس الٰہی بھی موجود تھے

لاہور24 اگست: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے ملاقات کی۔ سابق وفاقی وزراء چودھری وجاہت حسین اور مونس الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اداروں کو متحرک کر دیا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا ہے، متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ہے، سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، میں نے راجن پور اور تونسہ جا کر خود متاثرین سے ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے ہیں، پاک فوج کی ٹیمیں بھی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کر رہی ہیں، کور کمانڈر ملتان کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور پاک فوج کے تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پولیس، انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کی خدمات بھی لائق تحسین ہیں، پنجاب حکومت کی امدادی ٹیمیں بھی ہر متاثرہ شخص تک پہنچ رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کرنے کا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ن لیگ سیلاب جیسے قومی ایشو پر بھی سیاست سے باز نہیں آئی، انسانی زندگیوں پر سیاسی دکانداری چمکانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے، ان لوگوں کے دل میں اللہ تعالیٰ کا خوف ہے نہ دکھی انسانیت کا درد۔ پرویزخٹک نے سیلاب متاثرین کی بروقت مدد پر چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

Check Also

CM Ch Parvez Elahi chairs a high level meeting to review in detail Model Town tragedy

Lahore, October 01: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi presided over a high level meeting …