Sunday , October 2 2022
Breaking News
Home / Featured / پولیو کے خلاف جنگ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے

پولیو کے خلاف جنگ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے

اہور24 اگست: وزیراعلیٰ پنجاب آفس میں آج انسداد پولیو مہم کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر اختر ملک اور رکن پنجاب اسمبلی شہباز احمد نے بھی بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب بھر میں قومی انسداد پولیو مہم 28 اگست تک جاری رہے گی، خصوصی مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں دو لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے محفوظ بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پنجاب میں اکتوبر 2020 سے پولیو کا کوئی کیس منظر عام پر نہیں آیا، مثبت ماحولیاتی نمونوں کے باعث راولپنڈی، بہاولپور اور لاہور پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، مثبت نمونے واضح پیغام ہے کہ والدین اپنے بچو ں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں، ہم اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نونہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے اور اس جنگ کو جیتنے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر اختر ملک، ارکان پنجاب اسمبلی عمر فاروق، شہباز احمد، چیف سیکرٹری کامران افضل، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری ہیلتھ، سیکرٹری اطلاعات، ڈپٹی کمشنر لاہور، یونیسف کے فوکل پرسن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

CM Ch Parvez Elahi chairs a high level meeting to review in detail Model Town tragedy

Lahore, October 01: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi presided over a high level meeting …