Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ قائم، صاحب حیثیت افراد کو متاثرہ بہن بھائیوں کی پکار پر آگے آنا ہو گا: چودھری پرویزالٰہی

وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ قائم، صاحب حیثیت افراد کو متاثرہ بہن بھائیوں کی پکار پر آگے آنا ہو گا: چودھری پرویزالٰہی

لاہور26 اگست: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں شفقت محمود، عندلیب عباس، صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد اور محسن لغاری شامل تھے۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ”وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ“ قائم کردیا ہے، صاحب حیثیت اور مخیر حضرات بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ نمبر

6010159451200028

میں امدادی رقوم جمع کرا سکتے ہیں، ”وزیراعلیٰ فلڈریلیف فنڈ“ کا

IBAN نمبر PK92BPUN 6010159451200028

ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد کو مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی پکار پر آگے آنا ہو گا، جنوبی پنجاب کے علاقوں تونسہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بارشوں اور سیلاب سے بہت تباہی ہوئی، لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، فصلیں اور املاک تباہ ہوچکی ہیں، میں بلاتاخیر خود تونسہ اور راجن پور گیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے صورتحال کا خود جائزہ لیا، متاثرہ علاقوں میں حکومت پنجاب نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کو مزید تیز کر دیا ہے، اضافی انسانی وسائل اور ضروری مشینری کو متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے آفت زدہ قرار دیا گیا ہے، میری قوم سے اپیل ہے کہ وہ متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ اس آفت سے نمٹنے کیلئے سب کو یکجا ہو کر متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام وسائل ان کیلئے حاضر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب انسانی المیہ کی شکل اختیار کر رہا ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دل بے حد افسردہ ہے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …