Sunday , October 2 2022
Breaking News
Home / Featured / عمران خان کا سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہیں، ٹیلی تھون سے سندھ، بلوچستان خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے سیلاب متاثرین کی امداد کی جائے گی

عمران خان کا سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہیں، ٹیلی تھون سے سندھ، بلوچستان خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے سیلاب متاثرین کی امداد کی جائے گی

لاہور28 اگست: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کا سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہیں، ٹیلی تھون سے سندھ، بلوچستان خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے سیلاب متاثرین کی امداد کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کی بلاامتیاز مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات دل کھول کر وزیراعلیٰ پنجاب اور خبیر پختونخوا کے سیلاب ریلیف اکاونٹ میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں اور پوری قوم متاثرین کی امداد کیلئے باہر نکلے۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہا کہ پاک افواج سیلاب متاثرین کی بحالی میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہی ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خود سیلاب متاثرین کی بحالی میں پیش پیش ہیں، ہماری فوج نے سیلاب میں پھنسے ہوئے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا ہے۔

Check Also

CM Ch Parvez Elahi chairs a high level meeting to review in detail Model Town tragedy

Lahore, October 01: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi presided over a high level meeting …