Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر نعمان کبیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر نعمان کبیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا

لاہور28 اگست: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر نعمان کبیر کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ نعمان کبیر نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو ایل سی سی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداران کے جذبے کو سراہا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر و صنعتکار برادری نے مشکل حالات میں ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، جب بھی قوم کو آزمائش کا سامنا کرنا پڑا تاجر و صنعتکار برادری پیچھے نہیں رہی، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے جذبے کو سراہتے ہیں، وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم اصل حقدار تک پہنچائیں گے اور سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے، پاکستان کی پکار پر قوم کو ملی جذبے کا بے مثال کردار کرنا ہے، سیلاب نے جو تباہی برپا کی ہے وہ ناقابل بیان ہے، متاثرین کی بحالی کیلئے ایک بار پھر سب کو قومی جذبے سے کام کرنا ہو گا، حکومت کے ساتھ این جی اوز اور صاحب حیثیت افراد کو بھی آگے بڑھ کر متاثرین کا ہاتھ تھامنا ہو گا، پنجاب حکومت نے متاثرین کی مدد کے خصوصی فنڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر و صنعتکار برادری مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تاجر و صنعتکار دوست حکومت ہے، ہماری حکومت نے آتے ہی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اوقات کار کی پابندی ختم کی، لاہو رمیں معروف کاروباری مراکز کے قریب پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے، انارکلی میں تاجروں اور عوام کی سہولت کیلئے پارکنگ پلازہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں تاجر وصنعتکار برادری کی سہولت کیلئے ریونیو ریکارڈ ڈیسک قائم کیا جائے گا۔ نعمان کبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی، وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے ان کی دعوت قبول کر لی، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر نعمان کبیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سابقہ دور میں تاجر و صنعتکار برادری کیلئے بے مثال کام کئے اور اب بھی کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم کر کے آپ نے تاجر و صنعتکار برادری کے دل جیت لئے ہیں، تاجروں اور صنعتکاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد میں سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران طاہر منظور چودھری، میاں جبار خالد، مومن ملک، یوسف شاہ، محمد عثمان، احمد فراز ارشد، مقبول صدیق اور سیکرٹری جنرل شاہد خلیل شامل تھے۔ سینیٹر کامل علی آغا، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی اور سابق پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …