Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپس کی تعداد میں اضافہ کیا ہے: چودھری پرویزالٰہی

سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپس کی تعداد میں اضافہ کیا ہے: چودھری پرویزالٰہی

لاہور4 ستمبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں سینئر سیاستدان نذیر احمد جٹ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سیاست سے اوپر سوچنے کا ہے، اصل سیاست اس وقت دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہے جو عمران خان کی قیادت میں ہم کررہے ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپس کی تعداد میں اضافہ کیا ہے، میڈیکل کیمپس میں ضروری طبی سہولتیں اور وبائی امراض سے بچاؤ کی ادویات وافر موجود ہیں، میری ہدایت پر چیف سیکرٹری کامران افضل ایک بار پھر متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں جبکہ صوبائی وزراء بھی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، دوسری طرف بدقسمتی سے پی ڈی ایم کی جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاست چمکا رہی ہیں، مخالفین کا بے حس رویہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کے نزدیک مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی کوئی قدر نہیں، ان لوگوں نے سیلاب سمیت ہر اہم موقع پر غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے، ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے آگے آنا عبادت سے کم نہیں، مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، حکومت پنجاب متاثرین کی مدد کیلئے تمام ممکنہ وسائل مہیا کررہی ہے، یہ وقت اختلافات بھلا کر مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنے کا ہے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …