Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی گلبرگ آمد، ایم این اے سردار محمد خان لغاری سے انکے والد سردارمقصود لغاری کے انتقال پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی گلبرگ آمد، ایم این اے سردار محمد خان لغاری سے انکے والد سردارمقصود لغاری کے انتقال پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی

لاہور17 ستمبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی گلبرگ میں ایم این اے سردار محمد خان لغاری کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ایم این اے سردار محمد خان لغاری سے ان کے والد سابق ضلع ناظم ڈیرہ غازی خان سردارمقصود لغاری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سردار مقصود لغاری مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سردار مقصود لغاری مرحوم سے عزت و احترام کا رشتہ تھا۔ سردار مقصود لغاری کے انتقال سے دیرینہ اور مخلص ساتھی سے محروم ہو گیا ہوں۔ ڈیرہ غازی خان کی تعمیر و ترقی میں سردار مقصود لغاری کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اسد اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …