Sunday , October 2 2022
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ، پاکستان ایئر فورس، ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ، پاکستان ایئر فورس، ایئر وائس مارشل ظفر اسلم کی ملاقات

لاہور 21 ستمبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں ائیر آفیسر کمانڈنگ، سنٹرل ائیر کمانڈ، پاکستان ایئر فورس، ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے ملاقات کی جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کیلئے ائیرفورس کی گراں قدر خدمات پر ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے مشترکہ اقدامات کو مزید موثر انداز میں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ائیرفورس کی جانب سے بروقت سرگرمیاں شروع کرکے لوگوں کو ریسکیو کیاگیا۔ میں پنجاب حکومت کی جا نب سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ائیر فورس کے افسروں اور جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ متاثرین سیلاب کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ پاکستان ائیرفورس کے ساتھ مل کر مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو ریلیف کی فراہمی جاری رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کوبھی سراہا اور کہا کہ سماجی ترقی کیلئے پاکستان ایئر فورس کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دینے کے ساتھ قومی تعمیر و ترقی کے شعبوں میں پاک فضائیہ کی بے مثال خدمات قابل تحسین ہیں۔ ایئر وائس مارشل ظفر اسلم نے کہا کہ پاکستان ائیر فورس سیلاب متاثرہ علاقوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر بحالی و آبادکاری کے کاموں میں پورا سپورٹ کرے گی۔

Check Also

CM Ch Parvez Elahi chairs a high level meeting to review in detail Model Town tragedy

Lahore, October 01: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi presided over a high level meeting …