Wednesday , October 5 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے سپیکر سبطین خان کی ملاقات، پنجاب اسمبلی میں قانون سازی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے سپیکر سبطین خان کی ملاقات، پنجاب اسمبلی میں قانون سازی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال

لاہور23 ستمبر: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ کے حوالے سے قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے کئے گئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو دین کے حوالے سے ریکارڈ قانون سازی کا اعزاز حاصل ہے۔ پنجاب بھر میں سود کے نجی کاروبار پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور سزا بھی مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیت نیک اور سمت درست ہے۔ انتہائی مختصر مدت میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے جامع پلان بنایا ہے۔ سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیرو مرمت کیلئے مالی امداد کی رقم برھا کر 4 لاکھ روپے کردی ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مخیر حضرات کا تعاون لائق تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مخالفین کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں صرف زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں۔ مخالفین کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر میں آگے بڑھتے جائیں گے۔

Check Also

Women parliamentarians call on CM Ch Parvez Elahi

Lahore, October 04: Chief Minister Punjab Chaudhry Parvez Elahi has said the political role of …