Wednesday , December 7 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر اصغر زیدی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر اصغر زیدی کی ملاقات

لاہور 30ستمبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر اصغر زیدی نے ملاقات کی جس میں صوبے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جامع پلان بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کیلئے تعلیمی سہولتوں میں مزید اضافہ کریں گے اور ادارے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پاکستان کا ممتاز درس گاہ ہے۔

 

Check Also

Gujranwala Chamber of Commerce and Industry delegation calls on CM Chaudhry Parvez Elahi

LAHORE, Dec 6: The delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce and Industry met with …