Wednesday , December 7 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد کی ملاقات

لاہور 30ستمبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے وفد نے ملاقات کی جس میں پنجاب حکومت اور رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے تعاون سے ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے میانوالی اور تلہ گنگ کے ہسپتالوں کو رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال کے سپرد کرنے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میانوالی کے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال کی آپریشنل مینجمنٹ کو رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے سپرد کیا جائے گا اور میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو انڈس ہسپتال ماڈل پر چلایا جائے گا۔ تلہ گنگ کے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اور چودھری پرویزالٰہی ہسپتال کے انتظامات بھی رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے حوالے کئے جائیں گے۔ انڈس ہسپتال انتظامیہ تلہ گنگ ٹی ایچ کیو اور چودھری پرویزالٰہی ہسپتال کی آپریشنل مینجمنٹ کرے گا۔ میانوالی مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور نرسنگ کالج انڈس ہسپتال و ہیلتھ نیٹ ورک کی اشتراک سے آپریشنل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو نجی شعبے کے اشتراک سے صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ چیئرمین رجب طیب اردوان ٹرسٹ میاں محمد احسن نے میانوالی ہسپتال کو جلد ازجلد آپریشنل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کے اشتراک سے رجب طیب اردوان ٹرسٹ اور انڈس ہسپتال صوبے میں 9 ہسپتال اور 2ریجنل بلڈ سینٹرز کامیابی سے چلائے جارہے ہیں اور 35لاکھ مریضوں کو سالانہ مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد، ایم پی اے حافظ عماریاسر، راسخ ا لٰہی، سابق پرنسپل سیکرٹری جی ایم سکندر، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ رجب طیب اردوان ٹرسٹ کے چیئرمین میاں محمد احسن، انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹ ورک کے چیئرمین عبدالکریم پراچہ، صدر ڈاکٹر عبدالباری خان، سی ای او نارتھ ڈاکٹر تسمان، مارکیٹنگ ہیڈ سلمان حامد وفد میں شامل تھے۔

Check Also

Gujranwala Chamber of Commerce and Industry delegation calls on CM Chaudhry Parvez Elahi

LAHORE, Dec 6: The delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce and Industry met with …