Wednesday , December 7 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کی ملاقات، وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈمیں 50لاکھ روپے کا چیک دیا

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کی ملاقات، وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈمیں 50لاکھ روپے کا چیک دیا

لاہور یکم اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفود نے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم)نیویارک کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈمیں 50لاکھ روپے کا چیک وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو پیش کیا۔ امریکہ سے آنے والے وفد میں شاہد سندھو اور فیصل سندھو نے جبکہ انگلینڈ سے آنے والے وفد میں محمدافضل، اعظم بیگ، محمد سلیم اور شاہد امیر شامل تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈمیں آنے والی پائی پائی سیلاب متاثرین کی فلاح پر خرچ کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کی مانیٹرنگ کیلئے فول پروف نظام وضع کیاگیا ہے۔ وفاق نے سیلاب ریلیف فنڈ کی مد میں ایک پیسہ تک نہیں دیا۔ سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10، 10لاکھ روپے مالی امداد دی ہے۔ گھر اور لائیوسٹاک کے نقصان پر بھی حکومت امداد فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے و الے مخیر حضرات کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی اپیل پر دل کھول کر مدد کی۔ اوورسیز پاکستانیز میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارااثاثہ ہیں۔ معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے۔ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم پا کستانیوں کے مسائل سے پہلو تہی کی اور ان سے ووٹ کا حق چھینا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کی مخالفت کرنے والی جماعتوں نے اپنا دوغلہ چہرہ خودبے نقاب کیا۔ اوورسیز پاکستانیز وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی عوام دوست لیڈر ہیں۔

Check Also

Gujranwala Chamber of Commerce and Industry delegation calls on CM Chaudhry Parvez Elahi

LAHORE, Dec 6: The delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce and Industry met with …