Wednesday , December 7 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ شکایات سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان کی ملاقات، عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات پر بریفنگ

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ شکایات سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان کی ملاقات، عوامی شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات پر بریفنگ

لاہور یکم اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ شکایات سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان نے ملاقات کی۔ زبیر احمد خان نے شکایات سیل کی کارکردگی اور عوامی شکایات کے ازالے کے بارے میں کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے عوامی شکایات کے فی الفور ازالے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شکایات سیل میں آنے والی درخواستوں کو جلد ازجلد نمٹایاجائے اور عوامی شکایات کے حوالے سے درخواستوں کو ٹائم لمٹ کے اندرحل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں نے سابقہ دور میں عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے جامع پلان آف ایکشن بنایا اور عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کرکے انہیں ریلیف دیا۔ انہوں نے کہاکہ اب بھی شکایت کے اندراج سے ازالے تک پورا سسٹم آن لائن ہونے سے درخواست گزار کو بہت ریلیف ملے گا۔ شکایات کے ازالے کیلئے ہونے والی پیشرفت کے ہر سٹیپ سے درخواست گزار کو اپ ڈیٹ رکھا جانا چاہیئے۔ بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ ایسے عناصر کے خلاف قانونی ایکشن سے ناصرف جھوٹی درخواستیں دینے والوں کو سزا ملے گی بلکہ ادارے کا وقت بھی بچے گا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شکایات پر فوری ایکشن سے عوام کی دادرسی ہماری ذمہ داری ہے۔ زبیر احمد خان نے راولپنڈی میں عوامی شکایات پر مقرر کردہ نرخوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے زبیر احمد خان کی کارکردگی کو سراہا۔

Check Also

Gujranwala Chamber of Commerce and Industry delegation calls on CM Chaudhry Parvez Elahi

LAHORE, Dec 6: The delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce and Industry met with …