Wednesday , December 7 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ سے اوورسیز پاکستانیوں کی ملاقات، پی ٹی آئی ٹیکساس کے صدر نے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں 30لاکھ روپے کا چیک دیا

وزیراعلیٰ سے اوورسیز پاکستانیوں کی ملاقات، پی ٹی آئی ٹیکساس کے صدر نے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں 30لاکھ روپے کا چیک دیا

اوورسیز پاکستانی شاہد بٹ نے ٹیلی تھون میں اعلان کردہ رقم اور جی ایم فلیٹیز ہوٹل ارشاد بی انجم نے ریلیف فنڈ میں چیک دیئے
وفاقی حکومت کا پنجاب کے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرنا افسوسناک ہے: چودھری پرویزالٰہی
وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے، پنجاب حکومت بحالی کیلئے تمام تر سائل بروئے کار لارہی ہے
مخالفین باتیں بناتے ہیں عمران خان کرکے دکھاتا ہے، عمران خان کی آواز پر اربوں روپے جمع ہوئے، اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل قدر ہے
صوبہ بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصیبت زدہ بھائیوں کی مددہم سب کا فرض ہے، راشد بخاری صدر پی ٹی آئی ٹیکساس
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سیلاب متاثرین کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، شاہد بٹ کینیڈین اوورسیز پاکستانی
سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کیلئے سب کو بڑھ چڑ ھ کرآگے آنا چاہئے، ارشاد بی انجم جنرل مینجر فلیٹیز ہوٹل
لاہور 3اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھر ی پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں اوورسیز پاکستانیوں نے ملاقات کی۔ فلیٹیز ہوٹل کے جنرل مینجرارشادبی انجم اور سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب جی ایم سکندر بھی اس موقع پرموجود تھے۔ پی ٹی آئی ٹیکساس کے صدرراشد بخاری نے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں 30لاکھ روپے کا چیک دیا۔ کینیڈا سے آنے والے اوورسیز پاکستانی شاہد بٹ نے ٹیلی تھون کے دوران اعلان کردہ رقم کا چیک وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں دیا۔ فلیٹیز ہوٹل کے جنرل مینجر ارشاد بی انجم نے بھی وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں امدادی رقم کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے بتایا کہ افسوس کی بات ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی اور وفاق نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایک پائی تک نہیں دی۔ وفاق کا طرز عمل ہر لحاظ سے قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے جس طرح سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے رقم دی وہ جذبہ قابل قدر ہے۔ عمران خان کی آواز پر اربوں روپے جمع ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر موقع پر ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ مخالفین صرف باتیں بناتے ہیں جبکہ عمران خان کرکے دکھاتا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اپنے وسائل اور مخیر حضرات و اوورسیز پاکستانیوں کے عطیات سے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے میں نے راجن پور، تونسہ ڈی جی خان جا کر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ راشد بخاری نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصیبت زدہ بھائیوں کی مددہم سب کا فرض ہے۔ شاہد بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سیلاب متاثرین کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ارشاد بی انجم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور مدد کیلئے سب کو بڑھ چڑ ھ کرآگے آنا چاہئے۔

Check Also

Gujranwala Chamber of Commerce and Industry delegation calls on CM Chaudhry Parvez Elahi

LAHORE, Dec 6: The delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce and Industry met with …