Wednesday , December 7 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سے سپیکر سبطین خان کی ملاقات، کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ جلد منظورکرانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سے سپیکر سبطین خان کی ملاقات، کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ جلد منظورکرانے پر اتفاق

تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے سخت قانون سازی کی جائیگی، پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کو جلد منظورکرایا جائیگا
منشیات کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ قائم کیا جائیگا، اینٹی نارکوٹکس کورٹس اور پولیس سٹیشن بنائے جائینگے: پرویزالٰہی
منشیات کے استعمال پر متعلقہ تعلیمی ادارے کے مالکان اور ملازمین ذمہ دار ہونگے، اعانت کرنیوالوں کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے
لاہور 3 اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی اور پنجاب اسمبلی میں قانون سازی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی پراظہار تشویش کیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کیلئے سخت قانون سازی کی جائیگی۔ پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ2022کے مسودے کو جلد حتمی شکل دے کر قانون کا درجہ دیا جائے گااوراس ایکٹ کو پنجاب اسمبلی سے جلد از جلد منظورکرایا جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے واضح کیا کہ نئی نسل کو منشیات کے عفریت سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ورلڈ بینک سمیت غیر ملکی سفیروں نے نارکوٹکس کنٹرول کی کاوشوں کو سراہا اور تعاون کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں منشیات کے سدباب کیلئے خود مختار ادارہ قائم کیا جائے گا۔ صوبے میں اینٹی نارکوٹکس کورٹس قائم کی جائیں گی اور اضلاع میں اینٹی نارکوٹکس پولیس سٹیشن بھی بنائے جائیں گے۔ منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت پر متعلقہ تعلیمی ادارے کے مالکان اور ملازمین بھی ذمہ دار ہونگے۔ منشیات فروشی اور استعمال کے عمل میں اعانت کرنے والوں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس ایکٹ2022کیلئے بھرپورتعاون اور کاوشوں کی یقین دہانی کرائی۔

Check Also

Gujranwala Chamber of Commerce and Industry delegation calls on CM Chaudhry Parvez Elahi

LAHORE, Dec 6: The delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce and Industry met with …