Wednesday , December 7 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا ہیلتھ پراجیکٹس فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کا حکم، ہسپتالوں کوسولر توانائی پر مرحلہ وار منتقل کرنے کا پلان طلب
Prime Ministerial candidate for the Pakistan Muslim-League-Qaid (PML-Q) party, Chaudhry Pervez Elahi, gestures as he speaks during an interview with an unseen AFP correspondent in Lahore on February 14, 2008. The PML-Q's candidate to be prime minister if it wins the polls, Chaudhry Pervaiz Elahi, says the reason for the absence of Musharraf in their campaigning materials was simply to keep in line with the law."Under the constitution the president is above politics, and nobody can use his name, his photograph. This doesn't mean we have left him," Elahi told AFP in an interview at his imposing Lahore family home. AFP PHOTO/Arif ALI (Photo credit should read ARIFALI/AFP/Getty Images)

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا ہیلتھ پراجیکٹس فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کا حکم، ہسپتالوں کوسولر توانائی پر مرحلہ وار منتقل کرنے کا پلان طلب

ہسپتالوں کی سولرائزیشن کے پروگرام کا مکمل تخمینہ لگانے کا حکم، ڈینٹل ہسپتال جوبلی ٹاؤن کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری
انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی میں 30ڈائیلسز مشینیں اور دیگر آلات کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت
جناح ہسپتال کے آنکالوجی وارڈ میں جدید ترین مشین، نشتر ہسپتال ملتان میں پیٹ سکین اور سائیکلوٹران مشین کیلئے فنڈز کی اصولی منظوری
لاہور 4اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ہیلتھ پراجیکٹس فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کا حکم دیاہے اور سرکاری ہسپتالوں کوسولر توانائی پر مرحلہ وار منتقل کرنے کیلئے قابل عمل پلان طلب کر لیاہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ہسپتالوں کی سولر ائزیشن کے پروگرام کا مکمل تخمینہ لگانے کا حکم دیا ہے اور جوبلی ٹاؤن میں ڈینٹل ہسپتال کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے اور گنگارام ہسپتال کے زچہ وبچہ بلاک کو رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مزید ہدایت کی کہ ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ اور ساہیوال کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ کو 500بستروں پر مشتمل ٹیچنگ ہسپتال بنارہے ہیں اور ڈی ایچ کیو ساہیوال کو 773بیڈزپرمشتمل ٹیچنگ ہسپتال بنارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ہدایت کی کہ 250بیڈز کے انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی میں 30ڈائیلسز مشینیں اور دیگر آلات کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور فتح محمد بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان کے آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی بلاک کو جلد فنکشنل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے نشتر ہسپتال ملتان میں پیٹ سکین اور سائیکلوٹران مشین کی تنصیب کے لئے فنڈزکے اجراء کی اصولی منظوری دی۔ جنرل ہسپتال ارفع کریم ٹاورمیں پہلے مرحلے میں 200بیڈ کا ایمرجنسی وارڈ مکمل کیا جائے گا۔ جناح ہسپتال کا 256بیڈزکاٹراما سینٹر اور ایمرجنسی جلد فنکشنل کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے جناح ہسپتال کے آنکالوجی وارڈ میں جدید ترین مشین کی تنصیب کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت گزشتہ روزا جلاس میں صوبہ بھر میں زیر تکمیل ہیلتھ پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری خزانہ اور محکمہ صحت کے متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Check Also

Gujranwala Chamber of Commerce and Industry delegation calls on CM Chaudhry Parvez Elahi

LAHORE, Dec 6: The delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce and Industry met with …