Wednesday , December 7 2022
Home / Featured / چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جدوجہد میں خواتین ہراول دستے کا کردارادا کررہی ہیں: چودھری پرویزالٰہی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جدوجہد میں خواتین ہراول دستے کا کردارادا کررہی ہیں: چودھری پرویزالٰہی

خواتین ارکان اسمبلی کی سیاسی خدمات کی قدر کرتے ہیں، ترقیاتی منصوبوں میں خواتین اسمبلی سے مشاورت کو اہمیت دیں گے
خواتین کو عملی میدان میں یکساں مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے، خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے گی
لاہور 4اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ خواتین ارکان اسمبلی کی سیاسی خدمات کی قدر کرتے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل میں خواتین ارکان اسمبلی سے مشاورت کو اہمیت دیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جدوجہد میں خواتین ارکان اسمبلی نے قابل قدر کردار ادا کیاہے اور عمران خان کی جدوجہد میں خواتین ہراول دستے کا کردارادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم سمجھا ہے۔ خواتین کو عملی میدان میں یکساں مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے خاتون ایم پی اے کی طرف سے سوہاوا میں ڈیم کی تجویز پر فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گزشتہ روز خواتین ایم پی ایزنے وزیراعلی آفس میں ملاقات کی۔ خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے تجاویز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے قابل عمل تجاویز پرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں فردوس ریحانہ، مسرت جمشید چیمہ، فرحت فاروق، ثانیہ کامران، فرح آغا، ثمینہ خاور اور سبرینا جاویدشامل تھیں جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

Gujranwala Chamber of Commerce and Industry delegation calls on CM Chaudhry Parvez Elahi

LAHORE, Dec 6: The delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce and Industry met with …