Wednesday , December 7 2022
Home / Featured / اپنے اور تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں، میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے: پرویزالٰہی

اپنے اور تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں، میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے: پرویزالٰہی

لاہور 5اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میں اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے اور تمام اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتا ہوں اور میں آج جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔ رہنمائی، دوستی، لامتناہی تعاون اور مہربانی، یہ وہ الفاظ ہیں جو میں اساتذہ کے ساتھ منسلک کرتا ہوں۔ اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اساتذہ ہمارے ذہنوں کو نئی جلابخشتے ہیں اور ہمیں ایک بہتر انسان بننے میں مدد دیتے ہیں۔ طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ استاد کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی باپ کا درجہ حاصل ہے اور اساتذہ کی عزت و تکریم کی بدولت ہی طالب علم معاشرے میں عزت و شہرت کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔ اساتذہ کی عزت و تکریم سب کا فرض ہے۔ اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Check Also

Gujranwala Chamber of Commerce and Industry delegation calls on CM Chaudhry Parvez Elahi

LAHORE, Dec 6: The delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce and Industry met with …