Wednesday , December 7 2022
Home / Featured / سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب ڈاکٹر ارسلان خالد سے ملاقات، پنجاب کو پیپرلیس بنانے پر گفتگو

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب ڈاکٹر ارسلان خالد سے ملاقات، پنجاب کو پیپرلیس بنانے پر گفتگو

عمران خان کے وژن کے مطابق آئی ٹی کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت شعبہ آئی ٹی کی ترقی کیلئے تمام سہولیات مہیا کرے گی: مونس الٰہی
پنجاب ڈیجیٹل پالیسی پنجاب میں آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب برپا کرنے جا رہی ہے، پنجاب کابینہ سمیت وزیراعلی دفتر کے تمام امور کو بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کر رہے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر ہزاروں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے: ڈاکٹر ارسلان خالد
لاہور(05اکتوبر2022) سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب ڈاکٹر ارسلان خالد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کو پیپرلیس بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ متعلقہ حکام نے مونس الٰہی اور ڈاکٹر ارسلان خالد کو پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ کے جدید ترین منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ مونس الٰہی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے جدید ترین انیشییٹوز کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ پنجاب کو پیپرلیس بنانے کیلئے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں، عمران خان کے وژن کے مطابق آئی ٹی کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت شعبہ آئی ٹی کی ترقی کیلئے تمام سہولیات مہیا کرے گی۔ ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وژن اور وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب کو مکمل طور پر پیپرلیس کر رہے ہیں، پنجاب ڈیجیٹل پالیسی پنجاب میں آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب برپا کرنے جا رہی ہے، پنجاب کابینہ سمیت وزیراعلی دفتر کے تمام امور کو بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تحصیل اور اضلاع کی سطح پر آئی ٹی سسٹم لا رہے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر ہزاروں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کررہے ہیں جس سے نوجوان نسل کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنرمند بنا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ ڈیجیٹل ہنر 2.0 پروگرام جدت کا شاہکار منصوبہ ہے جس سے ہزاروں نوجوان مستفید ہونگے، آئی ٹی انڈسٹری میں فارغ التحصیل طلبہ کو کھپانے کیلئے انڈسٹری کے ساتھ جامع منصوبہ مرتب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام سروسز کو آن لائن کررہے ہیں، اہل پنجاب ایک کلک پر پنجاب کی تمام سروسز سے مستفید ہوسکیں گے، مقامی اور غیر ملکی ملازمتوں سے آگاہی کیلئے خصوصی ایپ لا رہے ہیں، ڈیٹا گورننس اور ڈیٹا شیئرنگ پر قانون سازی کررہے ہیں، سبزی منڈیوں کو آئی ٹی پر منتقل کر کے ڈیجیٹل منڈی میں منتقل کیا جا رہا ہے، سبزی منڈیوں میں تمام ڈیٹا محفوظ بنایا جائے گا جس سے سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہوگا۔ ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کا منصوبہ صحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کرے گا۔ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب محمد خان بھٹی، ساجد لطیف ڈی جی ای گورننس، فیصل یوسف ڈی جی آئی ٹی آپریشنز، وقار نعیم ڈی جی آئی ٹی سلیوشنز اور دیگر حکام موجود تھے۔

Check Also

Gujranwala Chamber of Commerce and Industry delegation calls on CM Chaudhry Parvez Elahi

LAHORE, Dec 6: The delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce and Industry met with …