Wednesday , December 7 2022
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے فول پروف سسٹم وضع کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے فول پروف سسٹم وضع کرنے کا حکم

لاہور 5اکتوبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے فول پروف سسٹم وضع کرنے کا حکم دیا ہے او رکہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت اساتذہ کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر سیکرٹریز ہائر ایجوکیشن، ریگولیشن اور قانون پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، کمیٹی 14 روز میں اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ محنت اور جذبے سے قوم کے نونہالوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کیلئے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کازہر پھیلانے والوں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی۔ پنجاب میں منشیات کے سدباب کیلئے بااختیار ادارہ بنایا جائے گا۔ خصوصی عدالتیں اور پولیس سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اساتذہ کرام تعلیمی ادار وں میں منشیات سے بچاؤ کیلئے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا موثر کردارادا کریں۔ دین سے لگاؤ اور دینی تعلیم بھی منشیات سے بچاؤ کا ذریعہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے گزشتہ دنوں گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی کے ٹیچنگ سٹاف نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کنٹریکٹ اساتذہ کے معاملے پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرائی۔ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

Gujranwala Chamber of Commerce and Industry delegation calls on CM Chaudhry Parvez Elahi

LAHORE, Dec 6: The delegation of the Gujranwala Chamber of Commerce and Industry met with …