Sunday , February 5 2023
Breaking News
Home / Featured / خواتین کے خلاف تشدد اور جبر ناقابل برداشت، اس منفی رجحان کو روکنا ہمارا فرض ہے: چودھری پرویزالٰہی

خواتین کے خلاف تشدد اور جبر ناقابل برداشت، اس منفی رجحان کو روکنا ہمارا فرض ہے: چودھری پرویزالٰہی

اسلام نے خواتین کو مساوی حقوق دیئے، نبی پاکﷺ نے ہر رشتے کی حیثیت سے خواتین سے انتہائی اعلیٰ درجے کا مثالی سلوک روا رکھا
خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہم سب کو مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانا ہو ں گی، وزیراعلیٰ کا پیغام
لاہور 25نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد ایک مجرمانہ فعل ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد اور جبر ناقابل برداشت ہے۔ معاشرے میں خواتین پر تشدد کے رجحان کو روکنا ہمارا فرض ہے۔ وزیراعلیٰ نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام نے خواتین کو مساوی حقوق دیئے۔ خواتین کے حقوق کے بارے میں قرآن پاک کی ”سورۃ النساء“ میں واضح احکامات ہیں۔ خواتین کو تحفظ، تعلیم، کام اور انتخاب کی آزادی کا حق دیا گیا۔ نبی پاکﷺ نے خواتین کی حرمت اور ان کے حقوق پر زور دیا۔ نبی پاکﷺ نے ہر رشتے کی حیثیت سے خواتین سے انتہائی اعلیٰ درجے کا مثالی سلوک روا رکھا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تشدد اور جبر کے سامنے جھکنا نہیں بلکہ اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا ہے۔ یہ دن تشدد کا شکار خواتین کو تحفظ دے کر انہیں معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہم سب کو مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانا ہو ں گی۔ آج کے دن ہمیں خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کا عہد کرنا ہے۔

Check Also

Under nose of government terrorism is raising its head again, they are only worried about crushing opponents: Imran Khan

PDM and Shehbaz Sharif have nothing for providing relief to people, after incompetency, government also …