وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے فواد چوہدری کی ملاقات، سیاسی صورتحال اور حقیقی آزادی مارچ کے سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال
November 25, 2022
Featured, News, Pictures, Urdu News
80 Views
عمران خان اور مارچ کے شرکاء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا، فول پروف سکیورٹی پلان پرعملدر آمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے
ہمیں اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے، جومرضی آئے یا جائے، پنجاب میں کوئی بھی سیاسی مہم جوئی کامیاب نہیں ہوگی: چودھری پرویزالٰہی
پہلے بھی دعوے کیے گئے لیکن مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا، (ن) لیگ ہر آنے والے دن نیچے ہی نیچے جارہی ہے
عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، عمران خان نے قوم کو خوداری اور عزت سے جینے کا راستہ دکھایاہے
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں: فواد چوہدری
لاہور 25نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور حقیقی آزادی مارچ کے تیسرے مرحلے کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں۔ راولپنڈی میں عمران خان اور مارچ کے شرکاء کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ فول پروف سکیورٹی پلان پرعملدر آمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے۔ پنجاب میں ہماری حکومت عوام کی فلاح کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جومرضی آئے یا جائے، پنجاب میں کوئی بھی سیاسی مہم جوئی کامیاب نہیں ہوگی۔ پہلے بھی دعوے کیے گئے لیکن مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا اور اب بھی مخالفین ناکام رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ہر آنے والے دن نیچے ہی نیچے جارہی ہے۔ پنجاب حکومت حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کی حفاظت کا فریضہ بطریق احسن سرانجام دے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں اور عمران خان نے قوم کو خوداری اور عزت سے جینے کا راستہ دکھایاہے۔ عمران خان نے پاکستانی قوم کوحقیقی آزادی کا پیغام دیا ہے۔ عوام عمران خان کیساتھ ہیں۔ فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو جہلم کے دورہ کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پہلی فرصت میں جہلم آؤں گا اور عوامی فلاح کے منصوبے کا اعلان کروں گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ پہلے بھی حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء پرامن رہے اور آئندہ بھی پرامن رہیں گے۔
