Sunday , February 5 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوآرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر ہونے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کوآرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر ہونے پر مبارکباد

لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل آفیسرز ہیں: چودھری پرویزالٰہی
قیاس آرائیوں کا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیئے، نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائیگی
جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپہ سالار کی حیثیت سے دفاع وطن اور قیام امن کیلئے مثالی خدمات سرانجام دیں، دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ کامیابی سے لڑی
لاہور 25نومبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اپنے تہنیتی پیغام میں لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے اور کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل آفیسرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہیئے۔ پوری امید ہے کہ نئے سپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامیابیوں اور کامرانیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپہ سالار کی حیثیت سے دفاع وطن اور ملک میں قیام امن کیلئے مثالی خدمات سرانجام دیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دور میں ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی جنگ کامیابی سے لڑی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک افواج نے معیشت کے استحکام، سفارتکاری اور قدرتی آفات میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

Check Also

Under nose of government terrorism is raising its head again, they are only worried about crushing opponents: Imran Khan

PDM and Shehbaz Sharif have nothing for providing relief to people, after incompetency, government also …