Sunday , February 5 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی کی قیادت میں علماء کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی کی قیادت میں علماء کے وفد کی ملاقات

علمائے کرام کا دین کی خدمت کیلئے اقدامات کرنے پروزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین
وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد فوراً قرآن بورڈ کو بحال کیا، علماء کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
پنجاب میں ہر سکول و کالج کے طلبہ کیلئے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کر دیا گیا ہے، بچوں کا ذہن دین کی طرف راغب ہو گا تو قوم بنے گی
نجی سطح پر سود لینے پر دس سال کی سزا مقرر کی گئی ہے، عقیدہ ختم نبوت کیلئے قوانین سازی کی گئی ہے، پہلی مرتبہ نکاح نامہ میں عقیدہ ختم نبوت شامل کیا گیا ہے
دین کی خدمت کی برکا ت سے پرویزالٰہی کی حکومت چلے گی، تھوڑے دنو ں میں دین کے بہت سے کام کردکھائے ہیں۔ متنازع فلم پر پابندی پرشکریہ: مولانا محمد تقی عثمانی
صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی نے دعاخیر کرائی، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی خیر و عافیت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں
لاہور 4دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی کی قیادت میں علماء کے وفد نے ملاقات کی۔ علمائے کرام نے ملاقات میں دین کی خدمت کے اقدامات کرنے پر وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر کہا کہ علماء کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب ترمیمی بل اور یونیورسٹی آف قرآن اینڈ سیر ت سٹڈیزبل اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جا رہا ہے۔ وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے بعد فوراً قرآن بورڈ کو بحال کیا۔ پنجاب میں ہر سکول و کالج کے طلبہ کیلئے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں کا ذہن دین کی طرف راغب ہو گا تو قوم بنے گی۔ ناظرہ اور ترجمہ قرآن پڑھانے کیلئے علماء اور حفاظ کیلئے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نجی سطح پر سود کے خاتمے کیلئے پہلی قانون سازی کا اعزاز عطافرمایا۔ نجی سطح پر سود لینے پر دس سال کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کیلئے قوانین سازی کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ نکاح نامہ میں عقیدہ ختم نبوت شامل کیا گیا ہے۔ امام مسجد کے گریڈ بڑھا کر ترقی دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کر تا ہوں کہ بلا وجہ مساجد کے این او سی نہ روکے جائیں۔ مولانا محمد تقی عثمانی، صدر وفاق المدارس العربیہ نے کہا کہ دین کی خدمت کی برکا ت سے پرویزالٰہی کی حکومت چلے گی۔ پرویزالٰہی دین کی خدمت کر رہے ہیں، علماء ان کیلئے دعا گو ہیں۔ تھوڑے دنو ں میں آپ نے دین کے بہت سے کام کردکھائے ہیں۔ متنازع فلم پر پابند ی عائد کرنے پر حکومت پنجا ب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ قرآن مجید کے شہید نسخوں کی حفاظت کیلئے گرین باکس لگا رہے ہیں۔ صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی نے دعاخیر کرائی، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی خیر و عافیت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مولانا حنیف جالندھری، مولانا ابراہیم سکھر گئی، مولانا احمد، مولانا عمر عباسی، مولانا زیدبھی موجود تھے۔ صوبائی مشیر عامر سعید راں، ایم پی اے وترجمان فیاض الحسن چوہان، راسخ ا لٰہی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اسد اللہ خان اور دیگرنے شرکت کی۔

Check Also

Under nose of government terrorism is raising its head again, they are only worried about crushing opponents: Imran Khan

PDM and Shehbaz Sharif have nothing for providing relief to people, after incompetency, government also …