Sunday , February 5 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا سندھ ثقافت کے دن پر خصوصی پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا سندھ ثقافت کے دن پر خصوصی پیغام

لاہور 4 دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سندھ ثقافت کے دن پراپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ سندھ کا ثقافتی دن یعنی ”ایکتا جو دھارو“ مقبول عام ثقافتی تہوار ہے۔ سندھی ثقافت مہمان نوازی، رواداری اور محبت کے جذبوں سے مالا مال ہے۔ سندھ کی ثقافت دلکش روایات کی امین ہے۔ یونیسکو کی فہرست میں شامل موہنجوداڑو اور مکلی کی ثقافت دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔ اجرک کے رنگوں کی طرح سندھ کا کلچر بھی دلکش امتزاج کا حامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سندھ کی ثقافت سچل سرمست، عبداللہ شاہ غازی اور لعل شہباز قلندر جیسے عظیم صوفیا کرام کی محبتوں سے مالا مال ہے۔ اخوت اور رواداری پر مبنی سندھی ثقافت کا حسن سب سے جدا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں سندھ کے ثقافتی دن پر اہل سندھ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔

Check Also

Under nose of government terrorism is raising its head again, they are only worried about crushing opponents: Imran Khan

PDM and Shehbaz Sharif have nothing for providing relief to people, after incompetency, government also …