Sunday , February 5 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے انگلینڈ سے آ نے والے پاکستانی نژاد وفد کی ملاقات، وفد میں سابق پولو پلیرز، کوچ اور آئی ٹی ایکسپرٹ شامل
Prime Ministerial candidate for the Pakistan Muslim-League-Qaid (PML-Q) party, Chaudhry Pervez Elahi, gestures as he speaks during an interview with an unseen AFP correspondent in Lahore on February 14, 2008. The PML-Q's candidate to be prime minister if it wins the polls, Chaudhry Pervaiz Elahi, says the reason for the absence of Musharraf in their campaigning materials was simply to keep in line with the law."Under the constitution the president is above politics, and nobody can use his name, his photograph. This doesn't mean we have left him," Elahi told AFP in an interview at his imposing Lahore family home. AFP PHOTO/Arif ALI (Photo credit should read ARIFALI/AFP/Getty Images)

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے انگلینڈ سے آ نے والے پاکستانی نژاد وفد کی ملاقات، وفد میں سابق پولو پلیرز، کوچ اور آئی ٹی ایکسپرٹ شامل

پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں، گو پنجا ب ایپ کے ذریعے عوام گھر بیٹھے 30سرکاری سروسز حاصل کرسکتے ہیں
بیرون ملک سے آنیوالے آئی ٹی ایکسپرٹ کا پنجاب میں خیر مقدم کریں گے، پولو پلیئرز کی حوصلہ افزائی کرینگے: چودھری پرویزالٰہی
پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید ترین سہولیات متعارف کرانا چاہتی ہوں، کریم اور کیپ ٹرکنگ کے بعد مزید پراجیکٹ لائیں گے: فاطمہ مظہر
پرویزالٰہی ویژنری لیڈر ہیں، عوام کیلئے خود کو وقف کرچکے ہیں: حسیب منہاس، پرویزالٰہی کی سیاست اقتدار نہیں خدمت کیلئے ہوتی ہے: عمر منہاس
لاہور 4 دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے انگلینڈ سے آ نے والے پاکستانی نژاد وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سابق پولو پلیرز، کوچ اور آئی ٹی ایکسپرٹ شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے معاملات، پنجاب میں پولو کھیل کے فروغ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔ گو پنجا ب ایپ کے ذریعے عوام گھر بیٹھے 30سرکاری سروسز حاصل کرسکتے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے آئی ٹی ایکسپرٹ کا پنجاب میں خیر مقدم کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی دور حاضر میں تیز ترین ترقی کا پائیدار راستہ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں پولو کے نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ پولو عمدہ کھیل ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو ترغیب دی جائے گی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکسپرٹ فاطمہ مظہر نے کہا کہ پاکستان میں کریم اور کیپ ٹرکنگ کے بعد مزید پراجیکٹ لائیں گے۔ پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جدید ترین سہولیات متعارف کرانا چاہتی ہوں۔ حسیب منہاس نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی ویژنری لیڈر ہیں، عوام کیلئے خود کو وقف کرچکے ہیں۔ عمر منہاس نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی سیاست اقتدار نہیں خدمت کیلئے ہوتی ہے۔ وفد میں پاکستانی پولوٹیم کے سابق کوچ عمر منہاس، حسیب منہاس، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکسپرٹ فاطمہ مظہراور فراست علی چٹھہ شامل تھے۔

Check Also

Under nose of government terrorism is raising its head again, they are only worried about crushing opponents: Imran Khan

PDM and Shehbaz Sharif have nothing for providing relief to people, after incompetency, government also …