Sunday , February 5 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا

وفاقی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کی مد میں ساڑھے7ارب روپے ادا کرنے ہیں، پنجاب نے سو فیصد ادائیگی کردی: چودھری پرویزالٰہی
وفاق نے منصوبے کیلئے ایک روپیہ نہیں دیا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں مریضوں کو علاج کیلئے حکومت پنجاب سہولت دے رہی ہے
ہیلتھ کارڈ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا فلیگ شپ تاریخی پروگرام ہے، پنجاب کے تمام شہری جب اور جہاں چاہیں علاج کراسکتے ہیں
پنجاب کے 821ہسپتال بشمول 206سرکاری اور 615پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج کرایا جاسکتا ہے
ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت سرکاری ونجی ہسپتالوں میں 80 ہزاربیڈزمیسر ہیں، پروگرام سے 28لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوچکے ہیں
وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس، ہیلتھ کارڈ پر بریفنگ، مونس ا لٰہی، صوبائی وزراء محسن لغاری، یاسمین راشد کی شرکت
لاہور 5دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیاہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کی مد میں ساڑھے7ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ کے واجبات کی مد میں سو فیصد ادائیگی کردی ہے۔ وفاق نے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبے کیلئے ایک روپیہ نہیں دیا۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں مریضوں کو ہیلتھ کارڈ پر علاج کیلئے حکومت پنجاب سہولت فراہم کررہی ہے۔ وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا فلیگ شپ تاریخی پروگرام ہے۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پنجاب کے تمام شہری جب اور جہاں چاہیں علاج کراسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایاکہ پنجاب کی تمام آبادی کو بلاامتیاز ہیلتھ کوریج فراہم کی جارہی ہے۔ پنجاب میں 821ہسپتال بشمول 206سرکاری اور 615پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج کرایا جاسکتا ہے۔ پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت سرکاری ونجی ہسپتالوں میں 80 ہزاربیڈزمیسر ہیں۔ پنجاب کے ہیلتھ کارڈ پروگرام سے 28لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت ڈائیلسز، کارڈیالوجی اور دیگر امراض کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی موجودتھے۔ اجلاس میں ہیلتھ کارڈ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیرخزانہ محسن لغاری، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری فنانس واصف خورشید، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن احمد جاوید قاضی، چیف ایگزیکٹو آفیسرپی ایچ آئی ایم سی اور دیگر نے شرکت کی

Check Also

Under nose of government terrorism is raising its head again, they are only worried about crushing opponents: Imran Khan

PDM and Shehbaz Sharif have nothing for providing relief to people, after incompetency, government also …