Sunday , February 5 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدکی ملاقات، اٹلی میں گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد
Prime Ministerial candidate for the Pakistan Muslim-League-Qaid (PML-Q) party, Chaudhry Pervez Elahi, gestures as he speaks during an interview with an unseen AFP correspondent in Lahore on February 14, 2008. The PML-Q's candidate to be prime minister if it wins the polls, Chaudhry Pervaiz Elahi, says the reason for the absence of Musharraf in their campaigning materials was simply to keep in line with the law."Under the constitution the president is above politics, and nobody can use his name, his photograph. This doesn't mean we have left him," Elahi told AFP in an interview at his imposing Lahore family home. AFP PHOTO/Arif ALI (Photo credit should read ARIFALI/AFP/Getty Images)

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدکی ملاقات، اٹلی میں گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد

بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں لا کر مفید شہری بنانا چاہتے ہیں، شہری بچوں کوبھیک یا خیرات نہ دے کر حوصلہ شکنی کریں: چودھری پرویزالٰہی
چیئرپرسن کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بارے میں بریفنگ، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی چائلڈ پروٹیکشن کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت
لاہور 5دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے چیئرپرسن سارہ احمد کو اٹلی میں گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا عالمی ایوارڈ کیلئے ٹاپ ٹین افراد میں منتخب ہونے پر اظہار مسرت کیا اور کہا کہ بے سہارا بچوں کی مدد کاٹاسک دراصل انسانیت ہمدردی کا بہترین نمونہ ہے۔ بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنا معاشرتی المیہ ہے، ایسے عناصر کا قلع قمع کریں گے۔ بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں لا کر مفید شہری بنانا چاہتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہری بچوں کوبھیک یا خیرات نہ دے کر حوصلہ شکنی کریں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مستقبل میں بھی بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کا اعادہ کیا۔ چیئرپرسن سارہ احمدنے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی سپورٹ کرنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مزید فعال اور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیرا علیٰ چودھری پرویزالٰہی نے چیئرپرسن سارہ احمد اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Check Also

Under nose of government terrorism is raising its head again, they are only worried about crushing opponents: Imran Khan

PDM and Shehbaz Sharif have nothing for providing relief to people, after incompetency, government also …