Sunday , February 5 2023
Breaking News
Home / Featured / لاہور سمیت دیگر شہروں میں سموگ میں کمی کیلئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ، سموگ کو آفت قرار دیا ہے: چودھری پرویزالٰہی
Prime Ministerial candidate for the Pakistan Muslim-League-Qaid (PML-Q) party, Chaudhry Pervez Elahi, gestures as he speaks during an interview with an unseen AFP correspondent in Lahore on February 14, 2008. The PML-Q's candidate to be prime minister if it wins the polls, Chaudhry Pervaiz Elahi, says the reason for the absence of Musharraf in their campaigning materials was simply to keep in line with the law."Under the constitution the president is above politics, and nobody can use his name, his photograph. This doesn't mean we have left him," Elahi told AFP in an interview at his imposing Lahore family home. AFP PHOTO/Arif ALI (Photo credit should read ARIFALI/AFP/Getty Images)

لاہور سمیت دیگر شہروں میں سموگ میں کمی کیلئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ، سموگ کو آفت قرار دیا ہے: چودھری پرویزالٰہی

ایس او پیز پر عملدرآمدمیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، محکمہ تحفظ ماحول، ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اور انتظامی افسران فیلڈ میں خود جائیں
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا سموگ میں کمی کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
لاہور 6دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سموگ میں کمی کیلئے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور سموگ کو آفت قرار دیاگیا ہے۔ پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سموگ میں کمی کیلئے وضع کردہ پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابوپانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔ محکمہ تحفظ ماحول، ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں۔ سموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پر عملدرآمدمیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی سموگ سکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو باقاعدگی سے چیک کرے۔ اینٹی سموگ سکواڈ لاہور شہر کے داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائے۔ کاشتکارو ں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے کیلئے جدید ہارویسٹر”ہیپر سیڈ“فراہم کئے جائیں گے۔ اینٹوں کے تمام بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔

Check Also

Under nose of government terrorism is raising its head again, they are only worried about crushing opponents: Imran Khan

PDM and Shehbaz Sharif have nothing for providing relief to people, after incompetency, government also …