Sunday , February 5 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے سپیشل مصور عمر جرال کی ملاقات، عمر جرال نے چودھری پرویزالٰہی کو اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی پوسٹر پینٹنگ پیش کی

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے سپیشل مصور عمر جرال کی ملاقات، عمر جرال نے چودھری پرویزالٰہی کو اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی پوسٹر پینٹنگ پیش کی

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کاعمرجرال کے ساتھ اظہار شفقت، سپیشل مصور عمر جرال کے فن پارو ں کی نمائش کرانے کا اعلان
حکومت پنجاب سپیشل لوگوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کی راہ پر گامزن ہے، پنجاب حکومت سپیشل مصور عمر جرال کی مالی معاونت بھی کرے گی: پرویزالٰہی
تینتیس 33سالہ عمرجرال دماغی فالج کا شکار ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا
لاہور 6دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیر اعلی آفس میں سپیشل مصور عمر جرال نے ملاقات کی۔ عمر جرال نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی پوسٹر پینٹنگ پیش کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے عمرجرال کے ساتھ شفقت کا اظہار کیااور سپیشل مصور عمر جرال کے فن پارو ں کی نمائش کرانے کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمر جرال ہمارے لئے بہت خاص ہیں، مل کر خوشی ہوئی۔ عمر جرال کا فن اور ان کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو عمر جرال جیسے سپیشل لوگوں کی قدر کرنی چاہیے۔ حکومت پنجاب سپیشل لوگوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ پنجاب حکومت سپیشل مصور عمر جرال کی مالی معاونت بھی کرے گی۔ عمر جرال دنیا بھر میں اپنی نوعیت کے واحد سپیشل مصور ہیں۔ 33سالہ عمرجرال دماغی فالج کا شکار ہیں۔ عمر جرال نے سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ سپیشل مصور عمر جرال چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی پوٹریٹ پیش کرچکے ہیں۔

Check Also

Under nose of government terrorism is raising its head again, they are only worried about crushing opponents: Imran Khan

PDM and Shehbaz Sharif have nothing for providing relief to people, after incompetency, government also …