Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / فیصل آباد کی پرائم لوکیشن پر 190کنال اراضی صحافی کالونی کیلئے مختص، 25کروڑ روپے گرانٹ کی منظور: چودھری پرویزالٰہی

فیصل آباد کی پرائم لوکیشن پر 190کنال اراضی صحافی کالونی کیلئے مختص، 25کروڑ روپے گرانٹ کی منظور: چودھری پرویزالٰہی

فیصل آباد پریس کلب کو گرانٹ بھی دی جائیگی، صحافیوں کو گھر بنانے کیلئے بینک آف پنجاب سے آسان شرائط پر قرضے کی سہولت دینگے
فیصل آباد کے صحافیوں کیلئے بھی اپنی چھت کا خواب پورا کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سے فیصل آباد پریس کلب کے وفد کی ملاقات
لاہور 31 دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں فیصل آباد پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صدر پریس کلب شاہد علی، سینئر صحافی سید خاور عباس، سیکرٹری عزادارعابدی اور ممبر و کالم نگار رانا اقبال حسین شامل تھے۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اقبال چودھری اور ڈی جی پی آر راؤ پرویزاختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں فیصل آباد میں صحافی کالونی کے قیام کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کی پرائم لوکیشن پر 190کنال اراضی صحافی کالونی کیلئے مختص کی گئی ہے۔ کابینہ صحافی کالونی کیلئے مختص اراضی پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے نام ٹرانسفر کرنے اور 25کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دے چکی ہے۔ فیصل آباد پریس کلب کو سالانہ گرانٹ بھی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ صحافیوں کو گھر بنانے کیلئے بینک آف پنجاب سے آسان شرائط پر قرضے کی سہولت دیں گے۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے بعد فیصل آباد کے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کر رہے ہیں۔ فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران نے فیصل آباد صحافی کالونی کیلئے گرانٹ کی منظوری پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ صدر فیصل آباد پریس کلب شاہد علی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے فیصل آباد کے صحافیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ صحافی آپ کا یہ احسان کبھی نہیں بھلا سکتے۔ سید خاور عباس نے کہا کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے صحافی کالونی و پریس کلب کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …