Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / انشاء اللہ 2023 پاکستانی قوم کیلئے عزم نو کی نوید ہو گا، نئے سال میں پرانی عداوتیں بھول کرمحبتیں بانٹیں

انشاء اللہ 2023 پاکستانی قوم کیلئے عزم نو کی نوید ہو گا، نئے سال میں پرانی عداوتیں بھول کرمحبتیں بانٹیں

نئے سال میں جوش و جذبہ کیساتھ وطن عزیز کی ترقی کیلئے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا سال نوپر پیغام
لاہور یکم جنوری: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سال نوپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انشاء اللہ 2023 پاکستانی قوم کیلئے عزم نو کی نوید ہو گا۔ نئے سال میں پرانی عداوتیں بھول کرمحبتیں بانٹیں۔ دعا ہے کہ نیاسال وطن عزیز میں معاشی، سیاسی استحکام اور خوشحالی لائے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نئے سال میں جوش و جذبہ کے ساتھ وطن عزیز کی ترقی کیلئے کام کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ 2023 میں بھی عوام کی فلاح وبہبود کا مشن جاری رکھیں گے۔ دین کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے۔ اسے مزید آگے بڑھائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2023 ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کیساتھ آگے بڑھنا ہے۔ انشاء اللہ نیا سال روشن مستقبل، مضبوط معیشت، ترقی کی نوید اور امید بن کر طلوع ہوگا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …