Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / عام آدمی کی فلاح عزیز ہے، صرف 5 ماہ میں 5برس سے زیادہ کام کیا، تبدیلی واضح نظر آرہی ہے: چودھری پرویزالٰہی

عام آدمی کی فلاح عزیز ہے، صرف 5 ماہ میں 5برس سے زیادہ کام کیا، تبدیلی واضح نظر آرہی ہے: چودھری پرویزالٰہی

زندگی کا مشن عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اور سہولتیں دینا ہیں، ترقیاتی منصوبے ارکان اسمبلی کی مشاورت سے تشکیل دئیے ہیں
سابق دور میں عوام کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، پہلے کی طرح اب بھی عوامی خدمت میں کا ریکارڈ قائم کرینگے
وزیراعلیٰ سے ایم این اے ملک عمر اسلم خان کی ملاقات، چودھری پرویزالٰہی نے پہلے بھی ڈلیور کیااوراب بھی ڈلیور کررہے ہیں: ملک عمر اسلم خان
لاہور یکم جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن قومی اسمبلی ملک عمر اسلم خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف 5 ماہ میں 5برس سے زیادہ کام کیا، تبدیلی واضح نظر آرہی ہے۔ عام آدمی کی فلاح عزیز ہے، نئی قانون سازی کا مقصد گڈ گورننس کو یقینی بنانا ہے۔ عوام کے مسائل اور ضروریات کو مدنظر رکھ کرفیصلے کرتے ہیں۔ ہمارا عزم عوام کی سچی خدمت ہے۔ زندگی کا مشن عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اور سہولتیں دینا ہیں۔ مل جل کرعوام کی فلاح وبہبود کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہخوشاب سمیت پنجاب کے دور دراز علاقوں میں حقیقی ترقی شروع ہوچکی ہے۔ پسماندہ اور نظر انداز کردہ علاقوں کو مساوی ترقی دی جارہی ہے۔ ترقیاتی منصوبے ارکان اسمبلی کی مشاورت سے تشکیل دئیے گئے ہیں۔ سابق دور میں عوام کیلئے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے۔ پہلے کی طرح اب بھی عوامی خدمت میں کا ریکارڈ قائم کریں گے۔ ملک عمر اسلم خان نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کمٹمنٹ قابل تحسین ہے۔ چودھری پرویزالٰہی کا فوکس ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پہلے دور میں بھی ڈلیور کیااوراب بھی ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔ محمد سمیع بھی اس موقع پر موجودتھے۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …