وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ڈاکٹر کامران چیمہ کی رہائش گاہ آمد، والد خالد محمود چیمہ مرحوم کے انتقال پراظہارتعزیت، فاتحہ خوانی کی
January 1, 2023
Featured, News, Pictures, Urdu News
113 Views
لاہور یکم جنوری: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی آج اپر مال پر ڈاکٹر کامران چیمہ کی رہائش گاہ گئے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ڈاکٹر کامران چیمہ سے ان کے والد خالد محمود چیمہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی و اظہارتعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
