Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / موثر اقدامات سے گندم خریداری میں حکومت پنجاب کے قرضوں میں 100 ارب روپے کی ریکارڈ کمی کر دی گئی ہے: چودھری پرویزالٰہی

موثر اقدامات سے گندم خریداری میں حکومت پنجاب کے قرضوں میں 100 ارب روپے کی ریکارڈ کمی کر دی گئی ہے: چودھری پرویزالٰہی

احساس پروگرام کے تحت عام آدمی کو سبسڈی دیں گے تا کہ شہروں اور دیہات تک بھی یہ فائدہ پہنچ سکے
قرضوں میں 100ارب کی کمی سے آئندہ گندم خریداری عمل میں بہتری آئیگی، کسان فوری ادائیگی ”گو پنجاب ایپ“ سے کر سکے گا
پنجاب میں گندم کا ڈیلی کوٹہ 23 ہزار میٹرک ٹن تک بڑھا دیا گیا ہے تا کہ سستا آٹے ہر ایک کی پہنچ میں ہو
سویا بین کی قلت کا سدباب کیلئے بہترین بیج منگوا کر ٹرائل شروع کر دیئے ہیں، ایک سال میں سویا بین کی ضروریات پنجاب سے پوری ہو سکیں گی
سستا بازار ن لیگ کی لوٹ مار کا بہانہ تھا، عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے حقیقی ریلیف نہیں دیا
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت گندم کے حوالے سے اجلاس، گندم و آٹے کی بین الصوبائی نقل و حمل روکنے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کا حکم
اجلاس میں فلورملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران محمد شفیق، خلیق احمد، ساجد عبداللہ، واجد عبداللہ، محمد فیاض اور ظہیرکی شرکت
لاہور 3 جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں گندم کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موثر اقدامات سے گندم خریداری کی مد میں حکومت پنجاب کے قرضوں میں 100 ارب روپے کی ریکارڈ کمی کر دی گئی ہے۔ احساس پروگرام کے تحت عام آدمی کو سبسڈی دیں گے تا کہ شہروں اور دیہات تک بھی یہ فائدہ پہنچ سکے۔ حکومتی قرضوں میں 100ارب روپے کی کمی سے آئندہ گندم خریداری کے عمل میں بہتری آئے گی۔ کسان بغیر کسی مشکل کے فوری ادائیگی کا کام پنجاب حکومت کی ”گو پنجاب ایپ“ سے بھی کر سکے گا۔ پنجاب کے کسان کو اگلی فصل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کا ڈیلی کوٹہ 23 ہزار میٹرک ٹن تک بڑھا دیا گیا ہے تا کہ سستا آٹے ہر ایک کی پہنچ میں ہو۔ پولٹری کی صنعت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سویا بین کی قلت کا سدباب کرنے کیلئے بہترین بیج منگوا کر ٹرائل شروع کر دیئے گئے ہیں اور ایک سال میں پاکستان میں سویا بین کی تمام ضروریات پنجاب سے پوری ہو سکیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریب آدمی کو گندم کی سستے دامو ں فراہمی کیلئے پنجاب احساس پروگرام کے ذریعے ٹارگٹڈسبسڈی دی جارہی ہے۔ پنجاب حکومت احساس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگو ں کوپہلے ہی آٹے کی سستے داموں فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ آٹے پر ٹارگٹڈ سبسڈی حاصل کرنے کیلئے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے احساس پروگرام میں شمولیت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سستا بازار ن لیگ کی لوٹ مار کا بہانہ تھا، عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے حقیقی ریلیف نہیں دیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبائی و ضلعی انتظامیہ عوام کو مقررہ قیمت پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے اور گندم و آٹے کی بین الصو بائی نقل و حمل روکنے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور بین الصو بائی نقل و حمل روکنے کیلئے پولیس اور انتظامیہ بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔ اجلاس میں فلورملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران محمد شفیق، خلیق احمد، ساجد عبداللہ، واجد عبداللہ، محمد فیاض اور ظہیرنے شرکت کی۔ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری عملدرآمد وزیر اعلی، ڈائریکٹر فوڈ، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …