وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر حسنین دریشک کی ملاقات، جام پور کو ضلع کا درجہ دینے پر چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا
January 3, 2023
Featured, News, Urdu News
105 Views
جام پورکو ضلع اور داجل و محمد پور کو تحصیلوں کا درجہ دے کر آپ نے علاقے کے عوام اور ہمارے دل جیت لئے ہیں: حسنین بہادر دریشک
ضلع بننے سے جام پو ر میں پائیدارترقی ہوگی، ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہونگے، سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا: چودھری پرویزالٰہی
لاہور 3جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک نے ملاقات کی۔ سردار حسنین بہادر دریشک نے جام پور کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ داجل اور محمد پور کوضلع جام پو رکی تحصیلوں کا درجہ دے کرآپ نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کیاہے۔ جام پورکو ضلع کا درجہ دے کر آپ نے ہمارے اور علاقے کے دل جیت لئے ہیں اور آپ کا یہ اقدام جام پو ر کے سیاستدان اور لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ سردار حسنین بہاد ر دریشک نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو جام پور کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جام پو رکے سیاستدانوں اور عوام کی درخواست پر ضلع بنانے کافیصلہ کیا ہے۔ ضلع بننے سے جام پو ر میں پائیدارترقی ہوگی اور ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ جام پور، محمد پور اور داجل میں سروس ڈلیوری کا عمل بہتر ہوگا۔ صوبائی مشیر عامر سعید راں بھی اس موقع پرموجود تھے۔