وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے6 ماہ میں 249 ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ استعمال کیا
January 3, 2023
Featured, News, Urdu News
68 Views
گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 160 ارب روپے استعمال کئے گئے تھے
گڈ گورننس اور موثر مانیٹرنگ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 89 ارب روپے زیادہ استعمال
وزیراعلیٰ کا ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کے استعمال کی رفتار پر اطمینان کا اظہار، چیف سیکرٹری اور چیئرمین پی اینڈ ڈی کی کارکردگی کی تعریف
رواں مالی سال کے اختتام تک پنجاب حکومت ترقیاتی فنڈز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا ریکارڈ بنائے گی: چودھری پرویزالٰہی
لاہور 3 جنوری: وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کا ترقیاتی بجٹ کے استعمال کا نیا ریکارڈ قائم، گڈ گورننس اور ترقیاتی منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ کے باعث رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 249 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ استعمال کیا گیا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران 89 ارب روپے زیادہ استعمال کئے گئے۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 249 ارب روپے استعمال کئے گئے۔ 249 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ یکم جولائی 2022 سے 31 دسمبر 2022 تک استعمال کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اے ڈی پی کے تحت 160 ارب روپے استعمال کئے گئے تھے اور 160 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ یکم جولائی 2021 سے 31 دسمبر 2021 تک استعمال کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت فنڈز کے استعمال کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈواصف خورشیداور ان کی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ترقیاتی بجٹ کے استعمال کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس پر چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ واصف خورشید مبارکباد کے مستحق ہیں۔ امید ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پنجاب حکومت ترقیاتی فنڈز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا ریکارڈ بنائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے بروقت استعمال سے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں گے اور صوبے کے عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔