Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا لاہور میں شعبہ صحت کے ایک اور بڑے منصوبے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا لاہور میں شعبہ صحت کے ایک اور بڑے منصوبے کا اعلان

پی کے ایل آئی میں چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز بنے گا، 350 کروڑ روپے لاگت آئے گی
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کا سنگ بنیاد رکھا
ایم بی بی ایس کے بعد ڈاکٹرز کو 17 سبجیکٹ اور نرسنگ کے بعد نرسوں کو 10 سبجیکٹ میں سپیشلائز کرایا جائے گا: چودھری پرویزالٰہی
نالج پارک میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کیلئے 10 ایکڑاراضی اور ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کیلئے 2 ایکڑ اراضی مختص کرنے کا اعلان
بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کیلئے بھی فنڈز مختص کر دیئے ہیں، پی کے ایل آئی میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے
لاہور 4 جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے لاہور میں شعبہ صحت کے ایک اور بڑے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز بنے گا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے آج پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز 3 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا اور چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کیلئے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ اس ادارے میں ایم بی بی ایس کے بعد ڈاکٹرز کو 17 سبجیکٹ میں سپیشلائز کرایا جائے گاجبکہ نرسنگ کے بعد نرسوں کو 10 سبجیکٹ میں سپیشلائز کرایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کیلئے 10 ایکڑاراضی مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے نئے بلاک کیلئے نالج پارک میں اراضی مختص کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کیلئے بھی 2 ایکڑ اراضی مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کیلئے نالج پارک میں اراضی مختص کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر مینجمنٹ کے حوالے سے کورسز کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کیلئے جدید کورسز کرائے جائیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر کیلئے بھی فنڈز مختص کر دیئے ہیں اور پی کے ایل آئی میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر احمد جاوید قاضی نے چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف پوسٹ گریجوایٹ سٹڈیز کے بارے میں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر یاسمین راشد، اراکین اسمبلی حافظ عمار یاسر، سید صمصام بخاری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، سیکرٹریزاطلاعات، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، خزانہ، ڈی جی پی آر، چیئرمین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چودھری، ڈین پی کے ایل آئی پروفیسر فیصل ڈار، پی کے ایل آئی بورڈ کے ممبران اور متعلقہ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …