Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹری نمائند ے کی ملاقات، باہمی اشتراک کو مزید موثر بنانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹری نمائند ے کی ملاقات، باہمی اشتراک کو مزید موثر بنانے پر اتفاق

فیملی ہیلتھ کلینکس اور فلاحی مراکز کو مزید فعال کیا جائیگا، پرویزالٰہی، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان
محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو مکمل سپورٹ کرینگے، مربوط اور مشترکہ کاوشوں سے فیملی پلاننگ کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں
پنجاب حکومت نے فیملی پلاننگ اختیار کرنے والے خاندانوں کو احساس پروگرام کے تحت خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے پاپولیشن ویلفیئر پروگرامز کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں، اشتراک جاری رکھیں گے: ڈاکٹر لوئے شبانا
لاہور 4 جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹری نمائندہ ڈاکٹر لوئے شبانا نے وزیر اعلی آفس میں ملاقات کی، جس میں پاپولیشن ویلفیئر خصوصاً فیملی پلاننگ کیلئے باہمی اشتراک کو مزید موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ مربوط اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہی فیملی پلاننگ کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ دیہات کے ساتھ شہروں کے پسماندہ علاقوں میں بھی لوگوں کو فیملی پلاننگ کی اہمیت سے روشناس کرایا جائے گا۔ فیملی ہیلتھ کلینکس اور فلاحی مراکز کو مزید فعال کیا جائے گا اور فیملی پلاننگ کے اقدامات کی تحصیل اور ضلع کی سطح پر باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فیملی پلاننگ اختیار کرنے والے خاندانوں کو خصوصی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی پیکیج پنجاب احساس پروگرام کے تحت دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے مسائل کرہ ارض پر انسانی بقاء کیلئے خطرہ ہیں۔ آبادی میں بے ہنگم اضافہ صحت، تعلیم، ماحول اور روزگارکے مسائل بڑھاتا ہے۔ آبادی سے متعلقہ مسائل پر قابو پانے کیلئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ آبادی پر قابو پا کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ سماج میں بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر لوئے شبانا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت پاپولیشن ویلفیئر کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے پاپولیشن ویلفیئر کیلئے پروگرامز کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پاپولیشن ویلفیئر کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ قریبی اشتراک سے مزید کام جاری رکھیں گے۔ چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر سلمان اعجاز، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد، ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے، پروگرام اینڈ ٹیکنیکل سپیشلسٹ شعیب احمد شہزاد، ٹیکنیکل سپیشلسٹ جینڈرثانیہ درانی ا ور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …