Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے گھنٹہ گھر فیصل آباد پر چڑھنے والے شخص کو ریسکیو کرنیوالے ریسکیورز کو اپنا مہمان بنا لیا، نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے گھنٹہ گھر فیصل آباد پر چڑھنے والے شخص کو ریسکیو کرنیوالے ریسکیورز کو اپنا مہمان بنا لیا، نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے

وزیراعلیٰ کی ریسکیورز کو شاباش، ریسکیورز عبدالرحمن کو 5لاکھ، ارسلان احمد، رفاقت بیگ، فہد امین اور احتشام کو ایک ایک لاکھ روپے دیئے
شہری کو بحفاظت ریسکیو کر کے فیصل آباد کے ریسکیور زنے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی: چودھری پرویزالٰہی
لاہور 4 جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے فیصل آباد کے گھنٹہ گھر پر چڑھنے والے شخص کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے ریسکیو1122 کے عملے کووزیراعلیٰ آفس میں اپنا مہمان بنا لیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی دعوت پر فیصل آباد کے ریسکیورز کو وزیراعلیٰ آفس بلا کر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے شہری کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے ریسکیورز کو شاباش دی اور ریسکیو آپریشن کو لیڈ کرنے والے ریسکیور عبدالرحمن کو 5لاکھ روپے کا انعام او رتعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے و الے دیگر ریسکیورز ارسلان احمد، رفاقت بیگ، فہد امین اور انجینئر احتشام کو ایک ایک لاکھ روپے کاانعام اور تعریفی سر ٹیفکیٹس دئیے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ آ پ نے شہری کو بحفاظت ریسکیو کر کے اپنے پیشہ ورانہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ریسکیو1122 کو آفات یا مشکل وقت میں ہمیشہ سب سے پہلے پہنچنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد کے ریسکیور زنے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی اور ہمیں ریسکیو 1122 کے افسروں اور اہلکاروں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد سے میں نے یہ ادارہ بنایا تھا جو آج سایہ دار درخت کی مانند ہے۔ ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیراور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …