Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / عمران خان جیسا لیڈر پاکستان میں پیدا نہیں ہو گا، قائد اعظمؒ کے بعد عمران خان جیسا ایماندار لیڈر پہلی بار پاکستان کو ملا ہے: چودھری پرویزالٰہی

عمران خان جیسا لیڈر پاکستان میں پیدا نہیں ہو گا، قائد اعظمؒ کے بعد عمران خان جیسا ایماندار لیڈر پہلی بار پاکستان کو ملا ہے: چودھری پرویزالٰہی

سارے نالائق ن لیگ والے پیچھے رہ جائیں گے، شہباز شریف مکمل طورپر ایکسپوز ہوگیا ہے، ن لیگ والوں کو کسی چیز کی سمجھ نہیں
شہباز شریف اور ن لیگ کی حکومت نے پوری کوشش کی کہ چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد نہ چلے
گورنر پنجاب نے جو حکم دیاہے وہ غیر قانونی ہے۔ ہم گورنر کے اس غیر قانونی حکم کو نہیں مانتے، غیر قانونی حکم پر عمل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری حکومت مضبوط ہے
وزیراعلیٰ کا وزیر آباد میں چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبے اور ہسپتال میں جدید مشینری کی فراہمی کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو
لاہور 5 جنوری: وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان جیسا لیڈر پاکستان میں پیدا نہیں ہو گا۔ قائد اعظمؒ کے بعد عمران خان جیسا ایماندار لیڈر پہلی بار پاکستان کو ملا ہے۔ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے بڑی ترقی کرنی ہے۔ سارے نالائق ن لیگ والے سب پیچھے رہ جائیں گے۔ شہباز شریف مکمل طورپر ایکسپوز ہوگیا ہے۔ ن لیگ والوں کو کسی چیز کی سمجھ نہیں۔ وہ آج وزیر آباد میں چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی منصوبے اور ہسپتال میں جدید مشینری کی فراہمی کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے جو حکم دیاہے وہ غیر قانونی ہے۔ ہم گورنر کے اس غیر قانونی حکم کو نہیں مانتے۔ ہمیں گورنر کے غیر قانونی حکم پر عمل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ہم نے پنجاب کے مختلف محکموں میں بھرتیوں سے پابندی اٹھا لی ہے۔ چند ماہ میں ایک لاکھ سے زائد نوکریاں دیں گے۔ ترکیہ کی کمپنی اوزپاک سے صفائی کا معاہدہ ہوگیاہے اب آپ کو ہر شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری نظر آئے گی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری حکومت مضبوط ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوا م کی دعاؤں سے وزارت اعلیٰ ملی ہے۔ وزارت اعلیٰ کا منصب غریب عوام کیلئے وقف کیا ہے۔ غریب لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات ایک کیا ہواہے۔ شہباز شریف اور ن لیگ کی حکومت نے پوری کوشش کی کہ چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد نہ چلے لیکن الحمدللہ یہ ہسپتال اب چل پڑا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد میں امراض قلب میں مبتلا بچوں کی سرجری بھی ہوگی۔ گجرات میں کینسر کے جدید علاج سائبر نائف کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ہسپتالوں میں ہر قسم کی دوائی مفت ملے گی۔ وزیرآباد اور گجرات کے ڈاکٹروں کو اچھی رہائش کی سہولت دیں گے۔ پنجاب میں ڈاکٹرز کی بھرتی کی جارہی ہے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کی سہولتوں کو دور دراز علاقوں تک بڑھایا جارہاہے۔ وزیرآباد میں فیملی ہیلتھ کلینک اور گکھڑ میں ٹراما سنٹر بنائیں گے۔ پنجاب میں جب سے ہماری حکومت آئی ہے ایک ا یک لمحہ عوام کی خدمت میں گزرہاہے۔ ہر شعبے میں بہتری لا رہے ہیں۔ گو پنجاب ایپ کے ذریعے عوام گھر بیٹھے 30سے زیادہ خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ گوجرانوالہ میں صحافیوں کیلئے ہاؤسنگ کالونی بنائی جائے گی اور وزیرآباد کے صحافیوں کو بھی اس کالونی میں اکاموڈیٹ کیاجائے گا۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآبادکے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور پیڈیاٹرک کارڈیالوجی کے نئے بلاک کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے انجیوگرافی مشینوں اور 2 موڈلر آپریشن تھیٹرز کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد کو 100 بیڈ سے 200 تک بڑھایا جا رہا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد میں بستروں کی تعداد 500 تک بڑھائی جائے گی۔۔ چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد میں ڈاکٹروں خصوصا اینتھیزیالوجسٹ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو فی الفور پورا کیاجائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآبادکی خالی اراضی پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی رہائش گاہیں بنائی جائیں گی۔ چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد میں One Cath Lab بنائی جائے گی۔ ابتدائی طور پر اس پراجیکٹ پر 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود، صوبائی مشیر خالد چیمہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، سیکرٹری خزانہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر چودھری پرویزالٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیرآباد اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …