Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سی ٹی سکین مشین، آپریشن تھیٹر، آئی سی یو، اور سیٹیریل سپلائی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے 502 بیڈز کے جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ بھی لیا
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے وارڈز میں داخل مریضوں کی عیادت اور جلد صحت یابی کی دعا کی
وزیراعلیٰ نے مقامی ڈاکٹروں کے مطالبے پر کنٹریکٹ سے ریگولر کرنے اور رہائش گاہیں بنانے کا اعلان بھی کیا
لاہور 5 جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے آج گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کاافتتا ح کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے شعبہ سی ٹی سکین، آپریشن تھیٹر، آئی سی یو، اور سیٹیر یل سپلائی کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے نئے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور سی ٹی سکین سیکشن کا دورہ کیا اور وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کنٹریکٹ ڈاکٹر وں کو ریگو لر کرنے کا اعلان بھی کیااور ڈاکٹروں کے مطالبے پر رہائش گاہ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلی چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں۔ ہیلتھ کارڈ عمران خان کے ویژن کے مطابق تاریخی منصوبہ ہے۔ گوجرانوالہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ گوجرانوالہ کو تعلیم، صحت اور صفائی کے لحاظ سے بہترین شہر بنانا میرا عزم ہے۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی تکمیل سے عوام کو بہترین طبی سہولتیں میسر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر و میڈیکل ایجوکیشن نے بتایا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال 502بیڈ ز پر مشتمل ہوگا۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کے پراجیکٹ کی لاگت 7 ارب 74 کروڑ روپے ہے۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال میں 6منزلہ مرکزی اور ایمرجنسی بلاک تعمیر کیاگیاہے۔ گوجرانوالہ کے نئے ٹیچنگ ہسپتال میں 19آپریشن تھیٹر اور 40 بیڈ کا آئی سی یو قائم کیاگیا ہے اور گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں 16سے زائد میڈیکل سروسز فراہم کی جائیں گی۔ گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال او پی ڈی میں فلٹر کلینک، گائنی، امراض چشم کے شعبے قائم کئے گئے ہیں گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں جدیدسی ٹی سکین، ایکسرے، الٹراساؤنڈ، پیتھالوجی لیب قائم کی گئی ہے۔ نئے ہسپتال میں ڈاکٹروں، سٹاف کیلئے ملٹی سٹوری رہائشی بلڈنگ اور ہوسٹل بنائے گئے ہیں۔ طلبہ، ڈاکٹروں اور سٹاف کیلئے خصوصی طورپر تین بسیں بھی فراہم کی گئی ہیں اور ہاسپٹل ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے انسنریٹر نصب کیاگیا ہے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے رانا نذیر، معاونین خصوصی ڈاکٹر زین بھٹی، عرفان حسان، آصف صادق، ٹکٹ ہولڈر ایس اے حمید، راناساجد، سیکرٹری صحت احمد جاوید قاضی، کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید، آرپی او منیر مسعود مارتھ، ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر، پرنسپل پروفیسر اقبال حسین، ایم ایس ڈاکٹر نصیر احمد اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …