وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اجلاس، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ترکش کمپنی اوز پاک کے مابین مالی امور طے ہونے پر اظہار اطمینان
January 5, 2023
Featured, News, Urdu News
76 Views
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے ترکش کمپنی اوز پاک کو 2 ارب 90 کروڑ روپے کے واجبات کا چیک دیا گیا
ترکیہ کا شمار پاکستان کے مخلص دوستوں میں ہوتا ہے، ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبو ں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرینگے: چودھری پرویزالٰہی
لاہور کو صاف ستھرا اور منظم شہر بنائینگے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیو ں کو فعال کیا جا رہا ہے، ہر شہر کیلئے صفائی کا بہترین نظام وضع کیا جائے گا
لاہور 5 جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے ترکش کمپنی اوز پاک سے مالی امور طے کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے ترکش کمپنی اوز پاک کو 2 ارب 90 کروڑ روپے کے واجبات کا چیک دیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کا شمار پاکستان کے مخلص اور بہترین دوستوں میں ہوتا ہے۔ ترکیہ کی طرف سے ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبو ں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو صاف ستھرا اور منظم شہر بنائیں گے۔ لاہور اور دیگر بڑے شہرو ں کی صفائی ستھرائی کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیو ں کو فعال کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کے ہر شہر کیلئے صفائی کا بہترین نظام وضع کیا جائے گا۔ ترکش کمپنی اوز پاک کے وفد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں ترکش کمپنی اوز پاک کے کنٹری ہیڈنظامتین کوکامیس، پراجیکٹ ڈائریکٹر افضال شاہ شامل تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات میاں محمود الرشید، سیکرٹری بلدیات مبشر حسین، سی او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علی عنان قمر اور چیئرمین سی ایم کمپلینٹ سیل زبیر خان نے شرکت کی۔