Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے سینئر وکیل رہنماء فیصل چودھری اور افضل ساہی کی ملاقات، سیاسی صورتحال، جہلم اور فیصل آباد میں جاری منصوبوں پر گفتگو

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے سینئر وکیل رہنماء فیصل چودھری اور افضل ساہی کی ملاقات، سیاسی صورتحال، جہلم اور فیصل آباد میں جاری منصوبوں پر گفتگو

نیت نیک اور سمت درست ہے، نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتے ہیں، پی ڈی ایم والوں کی نیت میں بھی کھوٹ ہے اور سیاست میں بھی: چودھری پرویزالٰہی
پی ڈی ایم کی حکومت نے چند ماہ کے اندر معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے، یہ اپنی نام نہاد سیاست بچانے کیلئے ملک سے کھلواڑ کر رہے ہیں
ساری جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں تو بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، عمران خان نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھ کر فیصلے کئے ہیں
چند ماہ میں پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، اس کی مثال گزشتہ 10 برس میں نہیں ملتی، پہلے دور میں میٹرک تک اور اب بی اے تک تعلیم فری کردی ہے
لاہور 7 جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں سینئر وکیل رہنماء فیصل چودھری اور سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جہلم اور فیصل آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیت نیک اور سمت درست ہے۔ نیت ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ مدد کرتے ہیں اور منزل ملتی ہے۔ پی ڈی ایم والوں کی نیت میں بھی کھوٹ ہے اور سیاست میں بھی۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے چند ماہ کے اندر معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔ ان لوگوں نے اپنی کھوٹی سیاست کی خاطر ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔ یہ اپنی نام نہاد سیاست بچانے کیلئے ملک سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دے رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں الٹی بھی ہو جائیں تو بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ عمران خان نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھ کر فیصلے کئے ہیں۔ چند ماہ میں پنجاب میں جتنے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، اس کی مثال گزشتہ 10 برس میں نہیں ملتی۔ پہلے دور میں میٹرک تک تعلیم مفت کی، اب بی اے تک تعلیم فری کردی ہے۔ ہمارا ہر لمحہ عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے وقف ہے۔ فیصل چودھری نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وکلاء برداری کی فلاح و بہبود کیلئے چودھری پرویزالٰہی کا جذبہ قابل قدر ہے۔ افضل ساہی نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کا پہلا سنہری دور آج بھی عوام کو یاد ہے اور چودھری پرویزالٰہی نے اب بھی مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پائیدار اقدامات کئے ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …