Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں اتفاق

یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں اتفاق

یکطرفہ نوٹیفکیشن عوامی رائے کو بلڈوز کرنے کی کوشش، مقامی لوگو ں اور انتظامیہ کو شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی مشاورت کی گئی: چودھری پرویزالٰہی
یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کے بارے میں قانونی اور آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا
الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کے تحت حد بندیاں ہوئیں تو کسی صورت مضبوط مقامی حکومتیں وجود میں نہیں آسکتیں
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کا جائزہ
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال، صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمودالرشید اور ایم این اے اعجاز شاہ کی شرکت
لاہور7 جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمودالرشید اور ایم این اے بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کو مسترد کیا گیا اور اس امر کا اظہار کیا گیا کہ یونین کونسلوں کی حد بندیوں کا یکطرفہ نوٹیفکیشن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کرتا اور پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے اس یکطرفہ نوٹیفکیشن کو تسلیم نہیں کرتی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یکطرفہ نوٹیفکیشن عوامی رائے کو بلڈوز کرنے کی کوشش ہے۔ یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے حوالے سے مقامی لوگو ں اور انتظامیہ کو شامل نہیں کیا گیا اور نہ اس سلسلے میں مشاورت کی گئی ہے۔ یونین کونسلوں کی حد بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کے بارے میں قانونی اور آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا اور حکومت پنجاب آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی کیونکہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں۔ مضبوط عوامی حکومت کے ذریعے ہی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو تے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کے تحت حد بندیاں ہوئیں تو کسی صورت مضبوط مقامی حکومتیں وجود میں نہیں آسکتیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بظاہر یہ یکطرفہ نوٹیفکیشن بدنیتی اور ایک خاص پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی مذموم کوشش ہے اور ہم اس یکطرفہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے شدید تحفظات رکھتے ہیں۔ مشاورتی اجلاس میں الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے قانونی و آئینی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …