سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ہر سطح پر موثر اقدامات کئے ہیں، سمگلنگ روکنے کیلئے صوبے کے خارجی راستوں پرچیکنگ سخت کر دی ہے: چودھری پرویزالٰہی
January 9, 2023
Featured, News, Urdu News
62 Views
صوبہ بھر میں سستے آٹے کی دستیابی کیلئے سیل پوائنٹس میں اضافہ اور فلور ملوں کیلئے سرکاری گندم کا ڈیلی کوٹہ 26 ہزار میٹرک ٹن کر دیا ہے
محکمہ خوراک اور انتظامی افسران کو آٹے کی سپلائی اور دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، گندم کا وافر سٹاک موجود ہے
لاہور 9جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں سستے آٹے کی دستیابی کیلئے سیل پوائنٹس میں اضافہ کیا گیا ہے اور فلور ملوں کیلئے سرکاری گندم کا ڈیلی کوٹہ 26 ہزار میٹرک ٹن کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات سے صوبہ بھر میں آٹا وافردستیاب ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ محکمہ خوراک اور انتظامی افسران کو آٹے کی سپلائی اور دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ گندم و آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے صوبے کے خارجی راستوں پرچیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔ گندم اور آٹے کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ہر وہ اقدام اٹھارہے ہیں جس سے غریب آدمی کو ریلیف ملے۔ پنجاب کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وافر مقدار میں گندم کا سٹاک موجود ہے۔