Friday , February 3 2023
Breaking News
Home / Featured / پنجاب میں اپوزیشن اقتدار کے خواب دیکھ رہی ہے، خوابوں میں گم اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں: چودھری پرویزالٰہی

پنجاب میں اپوزیشن اقتدار کے خواب دیکھ رہی ہے، خوابوں میں گم اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں: چودھری پرویزالٰہی

پنجاب میں (ن) لیگ کو پہلے بھی مار پڑی، آئندہ بھی انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پراپیگنڈہ فیکٹری ن لیگ کے گھر لگی ہوئی ہے
ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے، کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، عمران خان کیساتھ ہیں، غلط فہمیاں پیدا کرنیوالے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے
وفاقی حکومت کی بدترین کارکردگی پر پورا ملک سراپا احتجاج، وفاقی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی سزا 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، صوبائی وزراء راجہ بشارت اور محمودالرشید کی شرکت
سیاسی صورتحال، پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کے حوالے سے بات چیت، اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ
لاہور 9جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان، صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ اور میاں محمودالرشید نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن اقتدار کے خواب دیکھ رہی ہے۔ خوابوں میں گم اپوزیشن کے پاس نمبرز ہی پورے نہیں۔ پنجاب میں ن لیگ کو پہلے بھی مار پڑی اور آئندہ بھی انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے والی فیکٹری ن لیگ کے گھر لگی ہوئی ہے۔ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں۔ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے، عمران خان کے ساتھ ہیں۔ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔ ن لیگ کے دعوے صرف ہوائی قلعے ہیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بدترین کارکردگی پر پورا ملک سراپا احتجاج ہے۔ وفاقی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی سزا 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Check Also

I don’t know on what agenda this caretaker government has come, our close associates are being targeted and picked up: Ch Parvez Elahi

Ch Parvez Elahi strongly condemns the kidnapping of senior lawyer Amir Saeed Rawn by some …