Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے لاہور کے شہریوں کیلئے بڑے تحفے

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے لاہور کے شہریوں کیلئے بڑے تحفے

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس، سمن آباد موڑ انڈر پاس اور کرکٹ سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 7 ارب 53 کروڑ روپے لاگت آئیگی
عمران خان جیسا سچا اور کھرا لیڈر پاکستان میں نہیں ملنا، عمران خان عوام کی بھلائی کیلئے ہر خطرہ مول لے رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی
عمران خان کے ہوتے ہوئے عوام کو کوئی فکر کی ضرورت نہیں ہے، عمران خان بھی قائداعظم کی طرح بڑے لیڈر اور ایماندار ہیں
ن لیگ آگے چل کر کہیں نظر نہیں آئے گی، شہباز شریف اور نواز شریف دو نمبر ہیں، شروع سے ہی دو نمبریاں کر رہے ہیں
شریفوں نے قسم کھائی ہے کہ ایک نمبر کام کرنا ہی نہیں، دوسری قسم شریفوں نے کھائی ہے کہ کہیں بھی اپنے پیسے نہیں لگانے صرف لوگوں کے لگانے ہیں
شہباز شریف کو بہترین طریقے سے مانگنے کا سلیقہ آتا ہے، شریفوں کی حکومت اب مانگت حکومت بن گئی ہے
لاہور کے ماسٹر پلان پر کام 2 برس قبل پی ٹی آئی کی حکومت میں شروع ہوا، اوپن ٹینڈرنگ ہوئی، غیر ملکی کمپنیوں نے ماسٹر پلاننگ کی
ن لیگ کا میڈیا سیل ماسٹر پلان کیخلاف پراپیگنڈہ کر رہا ہے، زرعی اور رہائشی اراضی کی حد بندی کی، بے ہنگم گروتھ پر قابوپانے میں مدد ملے گی
سیاست گندہ کرنے میں شریفوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے، شریف اپنا پیسہ باہر لے گئے، صرف واردات ڈالنے پاکستان آتے ہیں: اسلم اقبال
ورلڈ بینک، اے ڈی بی اور دیگر اداروں سے پرانے قرضے سیلاب متاثرین کے نام پر لے رہے ہیں، شہباز شریف کی شعبدہ بازی اب کام نہیں آئے گی: حماد اظہر
لاہور 10جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے آج گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس، سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ اور سمن آباد سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سچا اور کھرا لیڈر ہے۔ عمران خان جیسا کھرا اور سچا لیڈر پاکستان میں نہیں ملنا۔ عمران خان عوام کی بہتری اور بھلائی کیلئے ہر خطرہ مول لے رہے ہیں۔ حملے میں عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے محفوظ رکھا۔ عمران خان پر حملہ کرنے والے اور اس کے پیچھے لوگ جلد پکڑے جائیں گے۔ عمران خان کے ہوتے ہوئے عوام کو کوئی فکر کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں علم ہے کہ عمران خان ایماندار ہے، اسی لئے لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قائداعظم انگریزی بولتے تھے لیکن عوام ان پر اعتماد کرتے تھے اور ان کی بات سمجھتے تھے کیونکہ وہ ایماندار تھے۔ عمران خان بھی قائداعظم کی طرح بڑے لیڈر اور ایماندار ہیں۔ عمران خان نے پاکستان کی بہتری کیلئے قدم اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ آگے چل کر کہیں نظر نہیں آئے گی اور صرف ہمارے کام اور پی ٹی آئی ہی نظر آئے گی۔ بے ایمان حکمرانوں کے کام میں برکت نہیں ہوتی، یہ تباہی کی طرف لے جاتے ہیں۔ چودھری پرویر الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف دو نمبر ہیں، شروع سے ہی دو نمبریاں کر رہے ہیں۔ شریفوں نے قسم کھائی ہے کہ ایک نمبر کام کرنا ہی نہیں۔ دوسری قسم شریفوں نے کھائی ہے کہ کہیں بھی اپنے پیسے نہیں لگانے صرف لوگوں کے لگانے ہیں، بعد میں لو گ ان سے پیسے مانگتے ہیں لیکن انہیں واپس نہیں ملتے۔ شہباز شریف کو بہترین طریقے سے مانگنے کا سلیقہ آتا ہے۔ شریفوں کی حکومت اب مانگت حکومت بن گئی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور میں 20 ارب روپے کے پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں جو ایک سال میں مکمل ہو جائیں گے۔ سمن آباد میں سپورٹس کمپلیکس اور کمیونٹی سینٹر بھی بنایا جائے گا۔ لاہو رکے بے ہنگم پن کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور کے ماسٹر پلان میں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر منصوبہ بندی کی گئی۔ لاہور کے ماسٹر پلان پر کام 2 برس قبل پی ٹی آئی کی حکومت میں شروع ہوااور اوپن ٹینڈرنگ ہوئی، غیر ملکی کمپنیوں نے ماسٹر پلاننگ کی۔ ن لیگ کا میڈیا سیل ماسٹر پلان کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔ ماسٹر پلان کے تحت زرعی اور رہائشی اراضی کی حد بندی کی گئی ہے جس سے لاہور کی بے ہنگم گروتھ پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سمن آباد موڑ انڈر پاس، کرکٹ سٹیڈیم اور گلشن راوی ٹی جنکشن پر 7 ارب 53 کروڑ لاگت آئے گی۔ سمن آباد موڑ اور گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس بننے سے ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا ہوگی اور شہریو ں کو سہولت ملے گی۔ سمن آباد، گلشن راوی، توحید پارک، ملتان روڈ، چوبرجی، چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور کو تعمیر و ترقی کا محور اور عالمی معیار کا ترقی یافتہ شہر بنانے کیلئے پیش رفت جاری ہے۔ لاہور کے ماسٹر پلان کے تحت لاہور میں مستقبل میں تعمیراتی سرگرمیوں کا تعین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں خاص طورپر کرکٹرز کیلئے سمن آباد کرکٹ سٹیڈیم 66کروڑ روپے سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ کرکٹ سٹیڈیم بننے سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا۔ ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے گلشن راوی ٹی جنکشن اور بند روڈ کی بحالی پر کام شروع کیا ہے۔ 4ارب84کروڑ سے گلشن راوی ٹی جنکشن اور بند روڈ کی بحالی کا کام آٹھ ماہ کی مدت میں مکمل کرلیا جائے گا۔ چوبرجی سے سکیم موڑتک، ایل او ایس سے ملتان روڈ، پونچھ روڈ، غزالی روڈ، قرطبہ چوک، بابو صابوچوک، بندروڈ اور دیگر سڑکوں اور سیوریج کی توسیع اور مرمت کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ماحول دوست منصوبوں کی تکمیل سے سموگ، ماحولیاتی اور صوتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لاہو رکی ترقی کے حوالے سے فرخدالی کا مظاہرہ کرنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستانی سیاست گندہ کرنے میں شریفوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ شریف اپنا پیسہ باہر لے گئے، صرف واردات ڈالنے پاکستان آتے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں شبخون مارنے میں ناکامی ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے 4 سالہ دور میں لاہور کے ترقیاتی کاموں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور دیگر اداروں سے پرانے قرضے سیلاب متاثرین کی مدد کے نام پر لے رہے ہیں۔ شہباز شریف کی شعبدہ بازی اب کام نہیں آئے گی، 8 ارب ڈالر سے معاشی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، ٹکٹ ہولڈرز، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور بند روڈ کی بحالی کے پراجیکٹ کا بھی آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ نے سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور سمن آباد کرکٹ سٹیڈیم کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گلشن راوی ٹی جنکشن انڈرپاس اور بند روڈ کی بحالی کے پراجیکٹ پر 4ارب84کروڑ روپے لاگت آئے گی اور منصوبوں کو8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ 400میٹر طویل سمن آباد انڈر پاس 2ارب3کروڑروپے کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ سمن آباد کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر پر 66 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو میاں اسلم اقبال اور ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …